ایران پر اقتصادی پابندیاں، امریکہ کی ناکامی | ||
ایران پر اقتصادی پابندیاں، امریکہ کی ناکامی ڈاکٹر محمد کیومرثی ایران میں عامل خون ( فیکٹر 7 ) کی تیاری کے لیے کارخانے کا افتتاح ہو گیا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب محمود احمدی نژاد نے جدید ترین بائیوٹیکنالوجی ادویات اور ھیموفیلیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے عامل خون فیکٹر 7 کی تیاری کی غرض سے دنیا کے دوسرے کارخانے کا افتتاح کیا ہے - وہ آج صبح " آریون زیست " نامی کمپنی میں تشریف لاۓ اور ایک جدید ترین خط پر استوار نئی نسل کی بائیو ٹیکنالوجی ادویات کی تیاری کی غرض سے کارخانے کا رسمی طور پر افتتاح کیا - " آریون زیست " کمپنی نے دو سال قبل نئی ترکیب کی ادویات بالخصوص مونوکلائیڈ اینٹی باڈی کی تیاری کے لیے بائیوٹیکنالوجی کے کچھ ماہر سائنسدانوں کی مدد سے اپنے کام کا آغاز کیا اور ہر طرح کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود دو سال کی مسلسل محنت کے بعد بین الاقوامی معیار کے عین مطابق کامیابی حاصل کی ہے - یہ کمپنی 22 ہزار مربع میٹر کے رقبہ میں تقریبا 17 ہزار مربع میٹر کے عمارتی احاطے میں واقع ہے جہاں 4 ہزار مربع میٹر کا علاقہ ادویات کی تیاری کے لیے مخصوص ہے جسے مزید 5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے - 1- بائیو ری ایکٹر ٹیکنالوجی سے خلیے تیار کرنے والا حصہ 2- رولر ٹیکنالوجی سے خلیے تیار کرنے والا حصہ 3- سالانہ 36 میلین وائلوں اور 33 میلین پہلے سے بھری سرنجوں کی تیاری اور بستہ بندی والا حصہ 4- مصنوعات کی کیفیت معلوم کرنے کے لیے دور حاضر کے جدید ترین تجزیاتی آلات والا حصہ 5- بخش تحقیق و وسعت جس میں بہت سے مختلف انواع کے بائیو ری ایکٹو اور پروٹین کی صفائی اور تجزیے کے لیے آلات شامل ہیں - اس کمپنی نے خلیوں کی تیاری کا سیسٹم ملکی ضروریات اور علاقائی بازار تک رسائی کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا ہے - اس کمپنی کی تولیدات کی بدولت ادویات کی درآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے 120 میلین ڈالر کی بچت ہوئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ پانچ سالہ پروگرام میں ان ادویات کی برآمدات سے سالانہ 70 میلین ڈالر کی آمدنی ہو گی - وسعت اور سرمایہ گزاری کے لحاظ سے یہ دنیا میں اس نوعیت کا نواں کارخانہ ہے اور ھیمو فیلیا کے مریضوں کے لیے عامل خون فیکٹور 7 کی تیاری کی غرض سے ڈنمارک میں واقع ایک کارخانے کے بعد یہ دنیا میں اس قسم کا دوسرا کارخانہ ہے جس میں اس وقت 60 اعلی تربیت یافتہ ماہرین اور 500 دوسرے افراد کام کر رہے ہیں - صدر مملکت نے فیکٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انہیں تکمیلی مراحل کے بارے میں آگاہ کیا گیا - | ||
Statistics View: 1,957 |
||