نیا ایرانی صدر دانش، جدت، شعور، استقامت | ||
نیا ایرانی صدر دانش، جدت، شعور، استقامت
انقلاب اسلامی ایران نے زندگی کے ہر شعبے میں ایران کو حیرت انگیز ترقی سے ہمکنار کیا اور اس خیال کو غلط ثابت کیا کہ انقلاب آزادی کو سلب کرے گا اور ملک کو ترقی کے بجائے زوال سے ہمکنار کرے گا۔ اس کا ثبوت وہ اعداد و شمار ہیں جن کے مطابق انقلاب کے بعد زندگی کے تمام شعبوں میں حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے۔امریکہ اور اس کے حواریوں کی جانب سے عائد کردہ نامناسب اور سخت پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی قیادت اور عوام جس عزم و ہمت اور حوصلہ مندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ ترقی پذیر ممالک اور خاص طور پر تیسری دنیا کے عوام کے لئے اب ایک قابل تقلید مثال ہے ۔ایران پر ادویات اور دیگر اشیاء کی درآمد پر پابندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغرب کی ایران کی حکومت سے نہیں بلکہ ملت ایران سے جنگ ہے۔ ایران کی نئی کابینہ کی تشکیل سے پہلے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا مغرب کا منصوبہ عالمی برادری کے مفادات کے خلاف ہے بلکہ یہ منصوبہ جوہری عدم پھیلاؤ کو یقینی بنائے جانے کے لیے کوششوں میں حائل ہوگا- جناب حسن روحانی ایران کے ساتویں صدر منتخب ہوئے تو ان کے انتخاب سے مغرب کو یہ واضح پیغام ملا کہ ایران کے عوام امن پسند ہیں اور وہ اعتدال پسند قیادت کے حامی ہیں ۔ ان کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ ایک منجھے ہوئے سفارت کار ،اعتدال پسند سیاستدان اور دور اندیش قائد ہیں جن کو ایران کے مفادات کے تحفظ کے باب میں وسیع تجربہ حاصل ہے جبکہ وہ مغربی مزاج اور سوچ سے بھی آگاہی رکھتے ہیں ۔ نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد جن خیالات کا اظہار کیا اس سے یہ حقیقت اجاگر ہوتی ہے کہ ایران مغرب کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے کے سلسلہ میں تصادم کی بجائے پرامن راستہ اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو بلاشبہ خوش آئند اور قابل تحسین فیصلہ ہے ۔ بجا طور پر توقع کی جاتی ہے کہ مستقبل میں صدر روحانی کا طرز احساس ایران کے عوام اور عالمی برادری میں ایران کے دوستوں کے لئے نئی نوید ثابت ہو گا ۔ آج انقلاب کے لئے مختلف مشکلات کھڑی کرنے کی جو کوششیں مغربی ممالک کر رہے ہیں رہبر انقلاب ان سے بخوبی آگاہ ہیں اور انھیں تائید الہی کے ساتھ ساتھ ایران کی باشعور قوم کی حمایت بھی حاصل ہے اس لئے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہیں۔ | ||
Statistics View: 2,304 |
||