ترکی مسور کی دال کا دولما | ||
ترکی مسور کی دال کا دولما ڈیڑھ سو گرام انگور کے تازہ پتے تین گلاس پانی ایک گلاس پسی ہوئی مسور کی دال نصف پیالی زیتون کا تیل نصف پیالی چاول دو چائے کے چمچ نمک ایک کھانے کا چمچ چینی ایک کھانے کا چمچ خشک پودینہ ایک عدد لیموں کالی مرچ اور سرخ مرچ حسبِ ذائقہ تو آئیے اب مل کر یہ لذیذ کھانا تیار کرتے ہیں۔ آج ہم ترکی کے علاقے تیکر داع کا مشہور کھانا پِسی ہوئی مسور کی دال کا دولما پکائیں گے۔ اس کھانے کے لازمی اجزاء اور اشیائے ضرورت کی فہرست درج ذیل ہیں: ترکیب پہلے انگور کے پتوں کی ڈنڈیوں کو اتار کر انھیں اچھی طرح دھو لیں ۔ اب ایک دیگچی میں ایک گلاس پانی ڈال کر اُبالیں۔جب پانی ابلنے لگے تو اس میں نصف پتے ڈال کر چار تا پانچ منٹ تک ابالیں، ان کو ایک پلیٹ میں نکالتے ہوئے باقی ماندہ پتے ابال لیں۔اور پلیٹ میں نکال لیں۔ اس پانی کو محفوظ رکھیں۔کیونکہ بعد میں اسے استعمال کیا جائیگا۔پانی میں تھوڑا اضافہ کرتے ہوئے اسے تین گلاس تک پورا کر لیں اور علیحدہ رکھ لیں۔ اب ایک دیگچی میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو گھی میں سات تا آٹھ منٹ تک بھونیں اور اس میں دھلی ہوئی دال اور چاول ڈال کر پندرہ منٹ تک پکائیں۔اس میں نمک، چینی، پودینہ اور مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اب پتے صاف میز پر بچھا لیں اور جہاں سے ڈنڈی اتاری گئی تھی وہاں سے شروع کرتے ہوئے مناسب مقدار میں تیار شدہ آمیزہ اس پر رکھیں اور ان کو چوکور شکل میں بند کر دیں۔ دیگچی کے پیندے میں انگور کےچند پتے بچھاتے ہوئے دال کے دولما کو ترتیب سے رکھ دیں۔ لیکن اس بات کا خاص خیال رہے کہ جس طرف سے انگور کے پتوں کو بند کیا گیا تھا وہ نیچے کی طرف نہ آئیں تا کہ پکتے وقت پتے کھل نہ جائیں۔اب اس میں تین گلاس پانی ڈال کر دولمے کو دھیمی آنچ پر تقریباً ایک گھنٹے تک پکائیں۔ پکنے پر پلیٹوں میں نکالیں اور ان پر لیموں کی قاشیں سجاتے ہوئے پیش کریں۔ یہ کھانا چھ افراد کے لیے ہے۔ کھانے کی ہر پلیٹ میں 337 کلوری توانائی، دس گرام پروتین ، انیس گرام چکنائی، 136 ملی گرام کیلشیم، 162 ملی گرام فاسفورس، 812 ملی گرام سوڈیم، 4462 یونٹ وٹامن اے اور انیس ملی گرام وٹا من سی پایا جاتا ہے۔ جبکہ کولیسٹرول کی مقدار صفر ہے یہ ایک انتہائی لذیذ کھانا ہے۔اور اسے پکانے کی ترکیب بھی کافی آسان ہے
زرشک مرغ پلاؤ (ایرانی غذا) چاول صاف کر کے آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ فرائی پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں ۔ پہلے کاجو فرائی کریں اس کے بعد زرشک ڈال کر چند سیکنڈ کے بعد نکال لیں اب اسی تیل میں گاجریں تلیں جب اچھی طرح فرائی ہو جائیں تو کھلی ڈش میں نکال لیں ۔ ایک دیگچی میں باقی تیل گرم کریں پیاز باریک کاٹ کر ڈالیں اور سنہری ہونے پر لہسن ادرک اور مرغی ڈال کر بھونیں، ساتھ میں دہی ، دارچینی اور کالی مرچ ملائیں دھیمی آنچ پر مرغی گلائیں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو تھوڑا سا پانی شامل کر لیں مرغی گل جانے کے بعد بھنا ہوا میدہ اور گاجریں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اتار لیں۔ ایک دیگچی میں پانی گرم کریں اور چاول ڈال کر پکائیں، جب ایک کنی رہ جائے تو آدھی مقدار نتھار کر اتار لیں باقی بچے ہوئے چاولوں میں فوڈ کلر (زعفران)شامل کریں اور چھان کر الگ ہی رکھیں، اب تہہ لگانے کے لئے ایک بڑی دیگچی لیں پہلے سادے چاول ڈالیں اس پر مرغی کی تہہ لگائیں اور پھر پیلے چاولوں کی تہہ لگائیں یہی طریقہ دوسری بار دہرائیں اوپری تہہ پر کیوڑا پودینہ اور الائچی شامل کر کے دم پر رکھیں ۔ اس کے بعد زرشک ڈال کر حسبِ پسند دہی اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔ تیل 100 گرام پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئی گاجریں دو عدد دارچینی آدھا چائے کا چمچ پھینٹا ہوا دہی دو کھانے کے چمچ پسا ہوا لہسن ادرک آدھا چائے کا چمچ چینی ایک چائے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ زرشک ایک چوتھائی چمچ بھنے ہوئے کاجو چھ سے آٹھ عدد نمک حسبِ ذائقہ پسی ہوئی کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ مرغی کی بوٹیاں 500 گرام باسمتی چاول 500 گرام کیوڑا چند قطرے پسی ہوئی الائچی ایک چوتھائی چائے کا چمچ فوڈ کلر (زعفران) پیلا پودینہ چند پتے
ازبکی پلاؤ ایک دیگچی میں آئل ڈال کر پیاز گولڈن براؤن کر کے آدھی نکال لیں۔آدھی پیاز میں چکن،ادرک لہسن،سیاہ زیرہ،اور کالی مرچ ڈال کر بھون لیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو اُبلے چنے،چاول اور آدھی کشمش ڈال کر ہلکے ہاتھ سے تھوڑا بھون کر پانی ڈال دیں،پانی اتنا ڈالیں کہ چاول ایک انچ ڈوبے رہیں۔سرکہ بھی ساتھ ڈال دیں،جب چاول کا پانی خشک ہو کر دم پر آجائے تو دیگچی توے پر رکھ دیں اوپر سے آدھی بچی ہوئی پیاز،اور کشمش اور گاجر بھی فرائی کر کے ڈال دیں(گاجر فنگر چپس کی طرح کٹی ہو)جب بھاپ آ جائے تو مزیدار ازبکی پلاؤ تیار ہیں۔ چکن ایک عدد بارہ ٹکڑے کروالیں چاول ایک کلو(دھو کر بیس منٹ کے لئے بھگو دیں کابلی چنے ایک پیالی(اُبال لیں) کشمش دو کھانے کے چمچ گاجر تین عدد لہسن ادرک پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ سیاہ زیرہ ایک چٹکی کالی مرچ بارہ عدد پیاز چار عدد ہری مرچ چار عدد سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ نمک حسبِ ذائقہ کوکنگ آئل ایک پیالی
سبزیوں کا سادہ پلاؤ آلواُبال کر نمک ڈال کرگھی میں تل لیں، گھی کا بگھارے دے کرگوبھی میں پیازاورذرا سا مصالحہ ڈال کرپکالیں۔ فراش بین میں تھوڑا نمک ڈال کراور اُبالنے کے بعد اُوپر سےگھی لگادیں- اب دیگچی کے نیچے تینوں سبزیاں ڈال دیں اور اُوپرچاول ڈال کردم دے دیں۔ سبزیوں کا پلاؤ تیار ہے۔ چاول آدھا سیر گوبھی ایک پاؤ آلو آدھا پاؤ فراش بین آدھا پاؤ ناریل پسا ہوا دو چمچے نمک ، سرخ مرچ حسب پسند گرم مسالہ ہرا مسالہ ادرک چوتھائی چھٹانک پیاز دوگٹھی | ||
Statistics View: 4,617 |
||