کیک بنانے کی تراکیب | ||
کیک بنانے کی تراکیب سیده مہ جبیں کاظمی کیک کو اکثر رسمی مواقع پر خاص طور پر جشن عید ، شادیاں ، سالگره اور میلاد کے لئے لذیذ کھانے کے طور پر منتخب کیا جاتا ہے ۔ جشن سالگرہ کی تیاریاں اورسالگرہ ہو اور کیک نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے۔ کیک روٹی یا ڈبل روٹی کی طرح غذا کے طور پر کھانے کی ایک چیز ہے- اس کے جدید روپ میں یہ عام طور پر ایک میٹھی سینکی ہوئی حلویات ہے۔ پرانی ہیئت میں کیک عام طور پر تلی ہوئی روٹی یا پنیر کیک تھے - جدید کیک خصوصاً عام طور پر آٹا ،چینی ، انڈے اور مکھن یا تیل کے ایک مجموعہ پر مشتمل ہوتے ہیں اور ساتھ ہی کچھ مائع عام طور پر دودھ یا پانی اور تخمیر کی چیزوں جیسےخمیر یا بیکنگ پاؤڈر کی ضرورت ہوتی ہے ۔ گری دار میوے، خشک یا شیریں پھل، یا شیرہ کی طرح لذیذ اجزاء کو کیک کی تیاری میں اکثر شامل کیا جاتا ہے ۔ کیک بنانے کی ترکیب پیش ہے کوشش کریں اور اپنی سالگره کا کیک خود بنائے اور گھر والوں کو کھلائیں۔ کیونکہ گھر میں بنا کیک سستا ، تازہ اور لذیز ہوتا ہے۔
لیمن کیک اشیائے استعمال :
سب سے پہلے کیک کے سانچے کو صاف کر کے اس کے اندرتیل لگا لیں۔۔ایک چمچ میدہ ڈال کر سانچے کو اچھی طرح ہلا لیں تاکہ میدہ سانچے اندرہر طرف لگ جائے۔زائد میدے کو جھاڑ دیں۔اوون کو 180 سینٹی گریڈ یا مارک 4 پر جلا لیں۔ خشک اجزا یعنی میدہ،کارن فلور،بیکنگ پاوڈر اور نمک کو تین چار بار اچھی طرح چھان لیں ۔ ایک باول میں چینی ،ایک لیموں کا رس،ایک لیموں کی چھال اور ایک کپ تیل ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹیں۔اب اس آمیزے میں ایک انڈہ توڑ کر ڈالیں اور خوب پھینٹیں۔پھر دوسرا انڈہ ڈال دیں اور اچھی طرح پھینٹیں۔۔اسی طرح چاروں انڈے ایک کے بعد ایک ڈالتے جائیں اور اچھی طرح پھینٹتے جائیں۔چھانے ہوئے خشک اجزا یعنی میدہ کے مکسچر کو پھینٹے ہوئے آمیزے میں تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائیں اور ہلکے ہاتھ سے ملاتے جائیں۔جب سارا میدہ اچھی طرح مل جائے اور آمیزہ ایک سا نظر آنے لگے تو دودھ ڈال کر ملا لیں۔سب سے آخر میں لیمن ایسنس ملالیں اور سانچے میں بھر کر پہلے سے گرم اوون میں 40 سے 45 منٹ تک پکائیں۔کیک تیار ہے۔ سٹرابیری فِلڈ کیک
اشیاء: اوون کو گیس مارک 5 پر گرم کر لیں۔ایک 8 بائی 8 انچ والا چوکور کیک ٹِن لیں۔ اس کی بیس کو بیکنگ شیٹ سے کور کر کے شیٹ کو گریس کریں اور اس پر تھوڑا سا میدہ چھڑک دیں۔انڈوں کی زردی اور سفیدی الگ الگ کر لیں۔اب ایک باؤل میں زردی، چینی اور ونیلا ایسنس کو ڈال کر ہینڈ مِکسر سے اتنا پھینٹیں کہ کریم جیسا بن جائے۔دوسرے باؤل میں سفیدی کو مِکسر کے ساتھ اتنا پھینٹیں کہ وہ گاڑھی اور سٹِف ہو جائے۔اب زردی والے مِکسچر کے اندر بیکنگ پاؤڈر مِلامیدہ کو تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں اور اسے مِکسچر کے اندر فولڈ کرتے جائیں۔مِکس نہیں کرنا ھے بلکہ میدہ اور زردی والا مِکسچر ایک دوسرے میں اُلٹنا پلٹنا ہے۔ تاکہ ھوا اندر ہی رہے۔اب آخر میں اس مِکسچر میں سفیدی والا مِکسچر بھی ڈال دیں۔اور اسے بھی اُلٹ پلٹ کریں۔اب اس مِکسچر کو کیک ٹِن میں ڈال کر اوپر سے لیول کر لیں اور اوون میں 30 سے 35 منٹ تک یا جب تک اندر سے ٹھیک سے پک نہیں جاتا تب تک بیک کر لیں۔اب اس کیک کو ٹھنڈا اور سخت ہونے کے لئے سائڈ پہ رکھ دیں۔ بلکہ بہتر ہے فریج میں رکھ دیں۔ فلنگ کے لئے اشیاء:۔ سٹرابیریز۔۔۔۔۔ 250 گرام سٹرابیریز کے چند ٹکڑے ڈیکوریشن کے لئے سائڈ پر رکھ دیں اور باقی سٹرابیریز کو سلائسز میں کاٹ لیں۔ دودھ میں چینی اور کسٹرڈ پاؤڈر مِلا کر اسے اتنا پکائیں کہ جب مناسب حد تک گاڑھا ہو جائے تو آنچ بند کر دیں۔ اب اس میں کریم شامل کر دیں اور اچھی طرح مِکس کریں تاکہ کسٹرڈ اور کریم بالکل یک جان ہو جائیں۔ سٹرابری جیم میں پانی ملا دیں اور مائکرو ویو اوون میں ہلکا سا گرم کر لیں۔ اب کیک کو ٹِن سے باھر نکالیں۔ اور ٹِن کو اندر سے کلِنگ فِلم سے سارا کَور کر دیں۔ کیک کو دو حصوں میں کاٹ لیں۔ دونوں حصوں کی کٹی ھوئی سائڈوں پر جیم لگائیں۔ اوپر والا حصہ ٹِن کے اندر رکھیں۔ اس پر کسٹرڈ پھیلا کر سٹرابریز کی تہہ لگا دیں۔ اب کیک کا نیچے والا حصہ اس پر رکھ دیں۔اس ٹِن کو ایک سے دو گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ فلِنگ اچھی طرح جَم جائے۔ آئسنگ کے لئے: 150 آئسنگ شوگر ۔۔۔۔۔ گرام اب کیک کو ٹِن میں سے احتیاط سے نکال کر سرونگ پلیٹ میں ایسے رکھیں کہ نیچے والا حصہ اوپر کی طرف آئے۔ اس پر آئسنگ پھیلا دیں۔ فروٹ کیک
اشیاء : | ||
Statistics View: 7,739 |
||