تہران میں میلاد ٹاور، ایک تعارف | ||
تہران میں میلاد ٹاور، ایک تعارف
میلاد ٹاور، ایران میں سب سے لمبی فلک بوس عمارت اور دنیا میں اعلی ٹیلیکمیونیکیشنٹاورز میں چھٹیپوزیشن پر ہے- یہ ٹیلیکمیونیکیشن اور کثیر مقاصدٹاور، تہران میں بین الاقوامی تعلقات کے سینٹر میں، تہران کے شمال مغرب میں ہائی وے روڈ نیٹ ورک کے درمیاں، شہرک قدس کے جنوب اور کوئے نصر کے شمال میں،پہاڑی علاقوں کے 14 ایکڑ زمین میں واقع ہے- یہ ٹاور اپنی منفرد شکل، ساخت اور زیادہ اونچائی کی وجہ سے تہران میں لگ بھگ ہر جگہ سے ظاہر ہو کر دارالحکومت کی ایک علامت تصور کی جاتی ہے اور اس ٹاور سے بھی ایران کےٍ دارالحکومت تہران کو مکمل طور پر دیکھا جاسکتاہے- میلاد ٹاور، ایک سوشل، کلچرل اور آرٹسٹک، تجارتی، ٹیلیکمیونیکیشن اور ٹوریسم سینٹر ہے جس کا ہیڈ سٹریکچر، دنیا کے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے سب سے بڑے، اونچے، وسیع، اورکئیمنزلہ ہیڈ سٹریکچرز میں سے ایک ہے اور دنیا میں سب سے بڑا گھومنے والا ریسٹورنٹمیلاد ٹاور سے متعلق ہے جو 276 میٹر اونچائی میں واقع ہے اور اس کا رقبہ 1860 مربع میٹر ہے- اس ٹاور کی اونچائی 435 میٹر ہے جو جاپان میں ٹوکیو اسکائی ٹری ٹاور 634 میٹر، چین میں گوانگ ژو ٹاور 605 میٹر، کینیڈا- ٹورنٹو میں سی این ٹاور 553 میٹر، ماسکو میں اوسٹانکینو ٹاور 540 میٹر اور شنگھائی میں اوریئنٹل ٹاور 467 میٹر کے بعد، دنیا کا سب سے اونچا ٹاور ہے- میلاد ٹاور 5 اہم حصوں پر مشتمل ہے: فاؤنڈیشن، فٹ ٹاور بلڈنگ(لابی)، اصلی جسم(شفٹ)، ہیڈ سٹریکچر(راس) اور اینٹیناکےمستول(antenna mast)- میلاد ٹاور، مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیاجاتاہے جن میں سب سے اہم یہ ہیں: 1) ڈیٹا تک وائرلیس ٹیلی کمیونیکیشنز نیٹ ورک کی رسائی اور اس کی توسیع Wireless Access Network؛ 2) نئے ڈیجیٹل سسٹم ٹیلی ویژنوں کے لیے ایک گراؤنڈ ورک DVB/MVDS 3) ٹی وی- ریڈیو کوریج کی اصلاح FM,UHF,VHF 4) موسمیات (Meteorology)اور ٹریفک کنٹرول 5) وائرلیس نیٹ ورک اور GPSکی اصلاح اور توسیع 6) سیاحتTourism، اور ثقافتی، اجتماعی، تجارتی مقاصد کے لیے مختلف حصوں پر مشتمل ہے(منجملہ گھومنے والاریسٹورنٹ، آرٹ گیلری، m280 لیول میں تہران کو دیکھنے کے لیے ایک اچھی جگہ(اوپن آبزرویشن ڈیسک)، آسمان کے گنبد کو302-315m لیول میں دیکھنے کی جگہ، اسلامیانقلابکا میوزیم، تجارتی مراکز(بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ)، دوسرے مختلف ریسٹورنٹس، کیفیٹیریا، سروینگ فسیلیٹیز، انٹرنیشنلکانفرنسسینٹر، شاپنگ سینٹر، اور فائیو سٹار ہوٹل اور ۔۔۔) ٹاور کے جسم کی تین اطراف میں 6 گلاس لفٹ موجود ہیں،جس کے ہر ایک کی گنجائش 40 افراد اور اوسط رفتار 7 میٹر فی سیکنڈ ہے اور ان کے ذریعے سیاحوں کو ٹاور کے اوپر کی منزلوں تک پہنچا جاتاہے- یہ ٹاور،سٹیل کے ڈھانچے، 12 منزلوں، 150000 ٹن وزن، 15000 سے زیادہ مربع میٹر رقبےکا مالک ہے اور ٹاور کے جسم کا سب سے زیادہ قطر، 280 میٹر اونچائی میں ہیڈ سٹریکچر سیکشن سےمتعلق ہے- اس ٹاور کی تعمیر کا آغاز 1995ء میں ہوا جس کا نام ابتدا میں "یادمان" تھا، لیکن لگ بھگ 4 سال بعد اسلامی جمہوریہ ایران کےبانی کی 100 ویں سالگرہکی مناسبت سے "میلاد"کے نام سے بدل دیا گیا- بالاخر 2007ء میں تہران کے میئرڈاکٹر قالیباف اور ان کے رفقاء کار اور ایران کے بہادر آرﮐﭨﯾﮐٹس اورانجینیئروں کی کوششوں کے نتیجے میں،جو شکریہ کے مستحق ہیں اس کا افتتاح ہوا- یہ ٹاور، ہوا کے جھکڑوںکے مقابلے میں، جس کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اوروقتی عارضیسمندری طوفانکے مقابلے میںجن کی رفتار 220 km/hہے، بالکل مستحکم بنادیا گیاہے- جہاں سے ہوا کی شدت، بھونچال کی شدت کے 40 فی صد سے کم ہے، اس ٹاور کا ڈیزائن، بھونچال کے خطرے کی چار سطحوں(شدید سے لے کر ہلکے تک) کے پیش نظر کیا گیاہے اور اس کو کوئی نقصاں نہیں پہنچےگا- اس ٹاور کے جسم کی شکل، مجموعی طور پر، ایک مرکزی ہشت پہلو ہے جس میں فارسی روایتی طرز تعمیر اور نئی طرز تعمیر کا امتزاج دیکھا جاتاہےاور اندرونی دیواروں اور کئی جوڑے ہوئے مربع منحرف شکل کے پنکھوں پر مشتمل ہے-ٹاور کا اصلی جسم فاؤنڈیشن (لیول زیرو)سے شروع ہو کر 315 میٹر اونچائی (راس) تک پہنچ جاتاہے- اصلی جسم عام لوگوں کے استعمال کے لیے نہیں ہے بلکہ صرف پار کرنے کی سہولیاتاور لفٹ وہاں واقع ہیں- مزید برآں، ٹریفک کنٹرول کے کیمرے اورٹاور کے اصلی جسم پر فضائیآلودگی کی پیمائش کرنے کے لیے سینسر بھی نصب کیےگئےہیں- اس ٹاور کے دوسرے فیز میں ایک فایو سٹار ہوٹل لگ بھگ 60000 مربع میٹر رقبے کے ساتھ بھی، غیرملکی اور گھریلو سیاحوں، کانفرنسوں اور سمیناروں میں حصہ لینے والوں کے استقبال اور رہائش کی مطلوبہ سہولیات فراہمکرنے کےلیے موجود ہے- اس ٹاور کا ایک بڑا علاقہ،مختلف اقسام کے پارکنگ منجملہ کئی منزلیں پارکنگ اور فلیٹ پارکنگ،لفٹ، برقی سیڑھیاں،مختلف ریسٹورنٹس، روایتی چاۓ خانہ، سبز مقامات، خصوصی ہال اور ۔۔۔ کے لیے مختص کیاگیاہے جن کی مزید سجاوٹ کے لیے مختلف آرٹ ورک، فاؤنٹین اور جھرنے، پتھر کے مجسمے اور ۔۔۔ بھی موجود ہیں- اس کے علاوہ اس میں سپورٹز کی ویب سائیٹ، فرہنگ سٹوڈیو، کانفرنس ہال (منجملہ خصوصی ہال، VIPکانفرنس ہال، سعدی ہال، رودکی ہال، خیام ہال، شہریار ہال، مولوی ہال، 110 پرسنز ہال، 66پرسنز ہال)،کانفرنسسینٹر(لگ بھگ 50000 مربع میٹر رقبے کے ساتھ) موجود ہیں- اس ٹاور کے ہیڈ سٹریکچر اور فٹ ٹاور بلڈنگ(لابی) زیادہ سے زیادہ ٹوریسم سے متعلقہیں- فٹ ٹاور بلڈنگ کی 6 منزلیں ہیں جن کا رقبہ 17000 مربع میٹر ہے اور لابی کا گراؤنڈ فلور، کئی دروازوں کی جگہ اور مہمانوں کے استقبالکے لیے مختص کیا گیا ہے- اس سٹریکچر کی دوسری خصوصیتوں میں سے ایک، اس کی ایکس(X)شکلکے ستون اور دوسری خصوصیت، قوس نما چھت ہے- آؤٹ سائیڈ ویو میںبھی سنگ کی بجائے کنکریٹ کا استعمال کیاگیاہے- یہ لابی زیادہ منفرد اور عصر حاضر کے سب سے ممتاز آرکیٹیکچرل کنکریٹ ورک کا ایک اچھا نمونہ ہے- 6 برقی سیڑھیاں،ہر گھنٹے میں 9000 افراد کی منتقلی کی گنجائش کے ساتھ، اور 4 لفٹ، جن میں 21 افراد کی گنجائش ہے، ٹاور کی لابی میں واقع ہیں- پہلی سے لے کر تیسری منزلوں تک، 83 تجارتی یونٹ، بین الاقوامی کھانوں کے ریسٹورنٹس، ایک نمائش گاہ (200 مربع میٹر) اور کیفیٹیریا واقع ہے- انڈرگراؤنڈ کی پہلی اور دوسری منزل میں آفس سینٹر، انسٹالنگسیکشناور ایک ڈیٹا مانیٹرنگ سینٹرواقع ہیں- لابی کے گراؤنڈ فلور کی 1 میٹر اونچائی اور 3000 مربع میٹر کا رقبہ ہے جو مہمانوں کے استقبال، سیکورٹی کنٹرول، ٹکٹ اور کارڈ انٹری کی کنٹرول، انتظار کرنے، فلم دکھانے، ٹاور کے ماڈل کا متعارف کرانے اور تیز رفتار لفٹوں کے دروازوں کی جگہ ہے اور اس کے علاوہ بینک اور ATM مشینیں بھی یہاں واقع ہیں- ایک آرٹ ورک بھی جس کا نام "لیلی و مجنون" ہے یہاں واقع ہو کر اس منزل کی خوبصورتیوں میں اضافہ کردیاہے- اس ٹاور کی خوبصورت ساخت اور شکل،بالکل ایرانی تہذیب اور ثقافت، اساطیر، آرٹ اور معماری کے امتزاج کا نتیجہ ہے جس نے ٹورسٹوں کی سیاحت کےلیے ایک پرکشش، دلچسپ اور آرام دہ جگہ فراہم کی ہے- میلاد ٹاور کے ٹوریسم سینٹر کے سب سے زیادہ خوبصورت اور دلکش حصوں کو ہیڈ سٹریکچر میں دیکھ سکتے ہیں جس کے اہم حصے:آسمان کے گنبد، اوپن آبزرویشن ڈیسک، فری آرٹ گیلری، خصوصی ریسٹورنٹ(VIP)، آبزرویشن ڈیسک، گھومنے والا ریسٹورنٹ، آگ سے محفوظ سیکشن،ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹی وی سیکشن، اینٹینا کے مستول اور ۔۔۔ ہیں جن کا تعارف اسی ماہنامہ کے اگلے نمبروں میں تفصیل سے کیا جائےگا- امید ہے آپ بھی ایک کم ٹائم میں اس ٹاور کی سیاحت کرنےکے لیے جا کربہت سی خوبصورتیاں، دلکش مقامات، عجیب اور آرٹسٹک مظاہر کو قریب سے دیکھ کرکے مزید لطف اٹھائیں-
| ||
Statistics View: 2,389 |
||